۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
عطر قرآن

حوزہ|کافروں کا مال اور ان کی اولاد انہیں عذاب خدا سے نہیں بچا سکتے۔ انسان کے مادی وسائل کفر کے محاذ پر خدا کے انکار سے پیدا ہونے والے خلا کو پر نہیں کر سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا وَأُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ‎﴿آل عمران، 116﴾‏

ترجمہ: بے شک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا انہیں ان کے اموال اور اولاد اللہ (کی گرفت) سے کچھ بھی نہیں بچا سکیں گے۔ وہ تو دوزخی ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ کافروں کا مال اور ان کی اولاد انہیں عذاب خدا سے نہیں بچا سکتے.
2️⃣ انسان کے مادی وسائل کفر کے محاذ پر خدا کے انکار سے پیدا ہونے والے خلا کو پر نہیں کر سکتے.
3️⃣ اللہ کی مشیت کے آگے کافروں کا بے بس ہونا.
4️⃣ مال و اولاد انسان کے لئے سب سے اہم مادی سرمایہ ہیں.
5️⃣ اللہ کی مرضی کے آگے مال و اولاد کا بے اثر ہونا.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .